International

ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں جن کا وہ جلد ہی جائزہ لیں گے۔ یہ سوچ نہیں سکتے کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایران کی ناکہ بندی ایک دوستانہ ناکہ بندی ہے۔ یہ بھی کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان اور کچھ ری پبلکن ارکان جنگ کی منظوری لینے کا مسئلہ اٹھا کر ہماری مذاکرات کی صلاحیت محدود کرنا چاہتے ہیں۔ جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جرمنی سے پانچ ہزار سے کہیں زیادہ فوجی واپس بلائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments