امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا اپنی فضائیہ کے کم از کم 7 جنگی طیارے کھو چکا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔ حالیہ واقعے میں ایران کی حدود کے اندر ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا، ایرانی حکام نے لاپتہ امریکی اہلکار (پائلٹ) کی تلاش کے لیے مالی انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جدید ایف 35 طیارہ گرایا ہے تاہم بعد میں سامنے آنے والی تصاویر اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 اسٹرائیک ایگل تھا جو طویل فاصلے تک بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 2 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہوتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں نے طیارہ گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تھی۔ خصوصی امریکی فورسز نے ایک اہلکار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع