International

ایران کی 97 ویں لہر : امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانوں پر بھرپور حملے

ایران کی 97 ویں لہر : امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانوں پر بھرپور حملے

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’وعدہ صادق فور‘ کی 97ویں لہر کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس میں امریکہ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔ اس کارروائی میں خلیج فارس میں امریکی اور صہیونی اہداف پر بھرپور حملے کیے گئے، کویت میں امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانے کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے امارات میں امریکی فوجی اہلکاروں پر حملے میں 25 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ جبل علی بندرگاہ میں صہیونی تجارتی جہاز "کنگ ڈاؤ اسٹار” پر کروز میزائل حملہ کیا، جبل علی بندرگاہ میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، مکمل تباہی کا خدشہ ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول مزید سخت کردیا گیا ہے ،متعدد جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر بئر السبع میں فوجی صنعتی علاقے پر بھی حملے کیے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی و صہیونی اہداف پر جوابی کارروائی جاری رہے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments