امریکی قوم کے نام اپنے پرائم ٹائم خطاب میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ وہ ایران کو ’پتھر کے زمانے میں واپس بھیج دیں گے، جہاں سے اُن کا تعلق ہے۔‘ اور اب اُن کی اس دھمکی پر امریکی قانون سازوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ریاست ایریزونا سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’وہ نو کروڑ آبادی والے ملک (ایران) کی بات کر رہے ہیں۔ گھٹیا، خوفناک اور شیطانی۔‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ٹرمپ کے خطاب کے بعد محض یہ لکھا ’پتھر کے زمانے میں۔‘ میری لینڈ سے سینیٹر کرس وین ہولن نے بھی ٹرمپ کے خطاب پر تنقید کی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح ہم سے جھوٹ بولا۔ دو ہفتے پہلے انھوں نے کہا تھا کہ 'ہم جیت گئے ہیں۔‘ اگر ایسا ہے تو پھر ہم اب بھی وہاں (ایران میں) کیوں ہیں؟ آگے کیا ہو گا؟ ہم (ٹرمپ سے) صرف مزید جھوٹ کی توقع کر سکتے ہیں۔ یہ وہم میں مبتلا شخص ہمارے ملک اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔‘ دوسری جانب، امریکی ایوانِ نمائندگان کے اکثریتی رہنما سٹیو اسکیلِیس نے اس خطاب کی تعریف کی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’آج رات صدر ٹرمپ نے قوم کے سامنے آپریشن ایپک فیوری کے حوالے سے ایک نہایت مضبوط اور مؤثر مقدمہ پیش کیا۔ ایرانی حکومت کی دہشت گردی اور امریکیوں کے قتل کی طویل تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ انھیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا کیوں ضروری تھا۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع