روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق لاروف کا کہنا تھا کہ ’بنیادی اصول یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے کسی بھی دوسرے فریق کی طرح ایران کو بھی پرامن توانائی کے مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔‘ یورینیم کی افزودگی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم نکتہ ہے۔ سوموار کے روز ہی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘ انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔‘ اس سے قبل گذشتہ روز ایران خبر رساں ادارے فارس نے خبر دی تھی کہ امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی امریکہ کو حوالگی سمیت پانچ شرطیں عائد کر رکھی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ