امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی میڈیا پر آنے والی ممکنہ معاہدے کے متن کی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’ایران کو کوئی نقد رقم نہیں دی جا رہی اور نہ ہی کسی معاہدے پر دستخط کرنے یا کسی اجلاس میں شرکت کے بدلے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔‘ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے سے متعلق کسی ممکنہ معاہدے پر بہت سی غلط معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خدشات کو ترجیح دی جائے اور اگر ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اقتصادی فوائد ایران اور پورے خطے کو حاصل ہوں گے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کو ازسرِنو تشکیل دینے اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران آنے والی خبروں میں کچھ عجیب باتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ ایک طرف وہ افراد، جو ایک ماہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک تاریخی صدر قرار دے رہے تھے، اب غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر اس معاہدے پر تنقید کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’دوسری جانب وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ پاسدارانِ انقلاب کی کسی بات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، بظاہر غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس پر یقین کر رہے ہیں۔ تاہم صدر ہر صورت میں ایک مثبت نتیجہ حاصل کریں گے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع