چین نے ایران کو تحفہ بھیجنے سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکون نے اقوام متحدہ کےلیے سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کے ان الزامات کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نےدعویٰ کیا تھا کہ جہاز پر میزائلوں کےلیےکیمیائی مواد موجود تھا۔ چین کا کہنا ہے کہ ایران کو کوئی تحفہ نہیں بھیجا گیا یہ ایک غیرملکی کنٹینر جہاز ہے، چین اس حوالے سے کی جانے والی بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ایک مثال رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی چین کی جانب سے ایران کو تحفہ بھیجنے کا دعویٰ کیا تھا۔ چین کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں فریقین کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنگ اور امن کے درمیان موجودہ علاقائی صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے۔ ترجمان کے مطابق جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کی کوشش سب سے بڑی ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی