International

ایران کا تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان,’شکریہ!‘: ٹرمپ کی پوسٹ

ایران کا تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان,’شکریہ!‘: ٹرمپ کی پوسٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھونے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ ’لبنان میں جنگ بندی کے تناطر میں (امریکہ اور ایران کے درمیان) جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔‘ امریکہ نے اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی شروع کرے گا، جب ایران نے فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے ردِعمل میں دنیا کی مصروف ترین تیل بردار بحری گزرگاہ کو کئی ہفتوں تک عملاً بند کر دیا تھا۔ اس حوالے سے امریکے کی جانب سے تاحال کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں انھوں نے آبنائے ہرز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور مکمل آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ!‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر ایک اور فالو اَپ پوسٹ سامنے آئی ، جس میں انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ’مکمل طور پر کھلی ہے اور کاروبار کے لیے تیار ہے‘۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ’لیکن ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی اور یہ اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا لین دین 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا۔‘ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments