امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔‘ امریکی صدر نے جمعے کو کہا کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے ائیر فورس ون پر سوار صحافیوں سے کہا کہ ’وہ (چینی صدر شی) سختی سے محسوس کرتے ہیں کہ ان (ایران) کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھول دیں۔‘ چین کے دورے سے واپسی پر ٹرمپ نے امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی تیل کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے یہ بتایا کہ چین امریکہ سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدے گا، جو کسانوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ تائیوان سے متعلق سوالات پر ٹرمپ نے کہا کہ تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی، ممکن ہے دیں اورممکن ہے نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ’تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔‘ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تائیوان معاملے پر گفتگو کی، نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے، تائیوان کے حوالے سے چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر شی کو آمر سمجھتے ہیں تو اس کے جواب میں انھوں نے کہا ’میں انھیں چین کا صدر سمجھتا ہوں اور ان کی عزت کرتا ہوں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی