International

ایران کا جوہری مراکز کے معائنے سے صاف انکار

ایران کا جوہری مراکز کے معائنے سے صاف انکار

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کو نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے دورے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے بحیثیت رکن ملک ایران موجودہ اور شفاف بین الاقوامی ضابطہ کار پر عمل کرے گا تاہم جوہری مراکز کے معائنے کے لیے آئی اے ای اے کے دوروں سے متعلق کوئی واضح شیڈول طے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بحال فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار ملکی مفادات کے مطابق طے ہو گا جب کہ لبنان پر جنگ کا خاتمہ امریکاکے ساتھ ہونیوالی مفاہمتی یادداشت کی بنیادی شرط ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت امریکاکے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کا حصہ نہیں۔ اس سے قبل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں جوہری پروگرام سے متعلق نیا معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ رابطے کو ملکی قوانین سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئی اے ای اے انسپکٹرز کی واپسی سے متعلق ایران نے فی الحال کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی سے تعاون ایرانی پارلیمنٹ اور نیشنل کونسل کے قوانین کے تحت ہی ہوگا۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں مستقبل میں ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا امکان رد نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئی اے ای اے انسپکٹرز کو دوبارہ آنے کی اصولی منظوری دے چکا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments