International

ایران کا جوہری مواد اتنی گہرائی میں ہے کہ اس تک پہنچنا ممکن نہیں: ٹرمپ

ایران کا جوہری مواد اتنی گہرائی میں ہے کہ اس تک پہنچنا ممکن نہیں: ٹرمپ

نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکہ ایران کے اندر موجود جوہری مواد کو کس طرح حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور یہ کہ وہ ایرانی قیادت سے کون سی یقین دہانیاں چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ پہلے ہی اس جوہری مواد کو محفوظ بنا چکا ہے ’کیونکہ یہ زمین کے اندر اتنی گہرائی میں ہے کہ ہمارے سوا کوئی بھی اسے حاصل نہیں کر سکے گا۔‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’یہ (جوہری مواد) ایک پہاڑ کے نیچے اتنی گہرائی میں موجود ہے کہ اسے نکالنے کے لیے بھاری مشینری درکار ہو گی، جو کسی اور ملک کے پاس نہیں بلکہ صرف ہمارے پاس ہے۔‘ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران میں زمینی فوج تعینات کرنے پر غور کرے گا تو انھوں نے مزید کہ ’میں وہاں کیوں جاؤں گا؟ میں اُس وقت جاؤں گا جب وہ مکمل طور پر یا تو ختم ہو چکے ہوں گے یا پھر کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments