تازہ امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کر دیے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کیمپ عریفجان، علی السالم (کویت) اور جفیر، شیخ عیسیٰ (بحرین) کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے دوبارہ ہوئے تو خطے میں دیگر امریکی اڈوں پر بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی حملوں میں مشہد جانے والے 2 پل بھی نشانہ بنائے گئے، جنہیں ایران نے شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جلوسِ جنازہ کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندر عباس، بوشہر، چابہار، کنارک، ایرانشہر سمیت پر متعدد علاقوں پر حملے ہوئے جب کہ شہر اہواز پر حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایرانی فوج کے مطابق گزشتہ روز بندر عباس اور بوشہر پر حملوں میں فضائی و بحریہ کے 8 اہلکار شہید ہوئے۔ ایران کے مرکزی مذاکرات کار اور پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آپ حملہ کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔‘ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے مزید کہا: ’امریکہ نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا دھونس جمانے اور وعدہ خلافی کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔‘ ایکس پر پوسٹ میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ’بے مقصد ہاتھ پاؤں نہ ماریں ورنہ دلدل میں مزید دھنس جائیں گے۔ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں کے ذریعے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھل سکتی ہے۔‘
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع