International

ایران کا جوابی وار، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران کا جوابی وار، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران نے جنوبی ساحلی علاقوں پر تازہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین، کویت اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کر دیے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے دشمن کے فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اردن کے پرنس حسن ایئر بیس کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جبکہ متعدد ایندھن کے ذخائر اور اسلحہ گوداموں کو بھی آگ لگا دی۔ بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، پی-8 طیارے کے ہینگر اور ہیلی کاپٹر مرمت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ بحرین میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے، بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ ادھر آئی آر جی سی کے مطابق کویت کے علی السالم ایئر بیس پر موجود ایندھن کے ٹینکوں اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ احمد الجابر ایئر بیس پر نصب اسٹریٹجک ایف پی ایس ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے جواب میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کے تحت کی گئیں، جبکہ آپریشن کے جاری رہنے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی مداخلت جاری رہی تو ایران اسے برداشت نہیں کرے گا۔ اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران سے داغے گئے 4 میزائل جو اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے تباہ کر دیے۔ دوسری جانب کویت کی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے۔ کویتی فوج کے مطابق عوام کی جانب سے سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے اہداف کو تباہ کرنے کے نتیجے میں آئیں، جبکہ شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments