International

ایران کا فرانس، عمان کو آبنائے ہرمز سے باردوی سرنگوں کی صفائی کی اجازت دینے سے انکار

ایران کا فرانس، عمان کو آبنائے ہرمز سے باردوی سرنگوں کی صفائی کی اجازت دینے سے انکار

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران فرانس اور عمان کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کی اجازت نہیں دے گا۔ اپنے بیان میں ایرانی نائب وزیرخار جہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے کا مجاز صرف ایران ہے، کسی اور کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شامل نہیں کریں گے۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ فرانس اپنی اشتعال انگیزی سے حساس اور پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق فرانس اور عمان نے جمعے کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں تعاون کا اعلان کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments