ایران نے دنیا کی ایک انتہائی اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول دوبارہ سکت کردیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’امریکہ ایران کے اس اقدام سے بلیک میل نہیں ہو گا۔‘ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کم سے کم دو تجارتی بحری جہازوں نے بتایا ہے کہ سنیچر کے روز اس اہم سمندری گزرگاہ کو عبور کرتے ہوئے وہ گولیوں کی زد میں آگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق انہیں یہ بات بحری سکیورٹی اور جہاز رانی کے تین ذرائع نے ایران کے اس بیان کے فوری بعد بتائی جس میں کہا گیا تھا کہ ’وہ آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول ایک بار پھر بڑھا رہا ہے۔‘ اس سے قبل میری ٹائم ٹریکرز نے سات ہفتے قبل ایران کے خلاف شروع کی گئی امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ آبنائے ہُرمز سے آٹھ آئل ٹینکرز کے قافلے کو گزرتے ہوئے دکھایا تھا۔ تاہم اس کے بعد ایران کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم سمندری گزرگاہ پر اپنا فوجی کنٹرول دوبارہ سخت کر رہا ہے، جہاں سے بین الاقوامی تجارت کے قریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ ایران کے مطابق اس نے یہ اقدام امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد اٹھایا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایرانی بحریہ اپنے دُشمنوں کو ’نئی عبرت ناک شکست‘ دینے کے لیے تیار ہے۔ نئی امن تجاویز ایران نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکہ کی نئی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے سنیچر کو ہی ایک بیان میں بتایا کہ ’یہ امریکی تجاویز پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے پیش کی گئیں۔‘ ’پاکستان کے آرمی چیف ایران اور امریکہ کے درمیان ایک ثالث کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران یہ تجاویز ایران کو پیش کیں جن کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ’ان تجاویز میں کیا ہے۔‘ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ’ایران نے تاحال ان تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا، تاہم مزید بات چیت کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ زیادہ مطالبات ترک کرے اور زمینی حقائق کے مطابق درخواستیں کرے۔‘ ’ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر اس وقت تک مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا جب تک کہ ’جنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو جاتا۔‘ سکیورٹی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ایران، آبنائے ہُرمز میں سے گزرنے والے جہازوں کی تفصیلی معلومات جمع کرے گا، انہیں ٹرانزٹ سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا اور اُن پر ٹول بھی عائد کرے گا۔‘ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے ان نئی تجاویز کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی