International

ایران کا عراق میں کرد جماعت کے ٹھکانے پر میزائل حملہ، اربیل میں کشیدگی بڑھ گئی

ایران کا عراق میں کرد جماعت کے ٹھکانے پر میزائل حملہ، اربیل میں کشیدگی بڑھ گئی

ایرانی کرد سیاسی جماعت کوملہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شمالی عراق کے کردستان ریجن میں واقع اس کے ایک اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ کوملہ کے سینئر رہنما امجد حسین پناہی کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر اربیل صوبے کے خالیدان ضلع میں واقع الانہ ویلی ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس تازہ حملے کے بعد پارٹی کے ٹھکانوں پر داغے گئے ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 81 سے تجاوز کر گئی۔ دوسری جانب کردستان فریڈم پارٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اربیل کے قریب واقع اس کے ایک اڈے کو ایرانی میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ پارٹی کے ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے ان کے مراکز پر 50 سے 60 مرتبہ حملے کیے جا چکے ہیں۔ تاحال ایرانی حکام کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی حملوں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments