International

ایران کا 440 کلو گرام ’افزودہ یورینیم‘ اپنے پاس رکھنے سے متعلق روسی تجویز کو امریکہ نے کیا خارج

ایران کا 440 کلو گرام ’افزودہ یورینیم‘ اپنے پاس رکھنے سے متعلق روسی تجویز کو امریکہ نے کیا خارج

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واشنگٹن کو بڑا آفر دیا ہے۔ بدھ (29 اپریل) کو فون پر بات چیت کے دوران پوتن نے ٹرمپ سے کہا کہ ہم 440 کلو گرام افزودہ یورینیم رکھ لیتے ہیں، جس سے جوہری ہتھیار کا معاملہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ بات چیت کے اس حصہ کا انکشاف برطانوی اخبار ’دی ڈیلی میل‘ نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ اسے روس کو منتقل کر دیا جائے۔ ایران بھی اس پر راضی ہو جائے گا۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پوتن کے اس آفر کو سرے سے خارج کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کرنا ہی واحد حل ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق ایران کے پاس اس وقت 60 فیصد تک افزودہ شدہ 440 کلو گرام یورینیم موجود ہے۔ ایران اسے 90 فیصد تک افزودہ کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد ایران 11 جوہری ہتھیار آسانی سے بنا سکتا ہے۔ ولادیمیر پوتن نے ٹرمپ کو یہ پیشکش ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد دی ہے۔ واضح رہے کہ اسی ہفتے عراقچی نے پوتن سے ملاقات کی تھی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ ایران روس کو افزودہ یورینیم سونپنے کے لیے راضی ہے۔ حالانک آفیشیل طور پر ایران نے اس کے متعلق کچھ نہیں کہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کو روس کا اتحادی ملک مانا جاتا ہے۔ روس پر ایران کو جوہری پروگرام کے لیے مالی معاونت کا بھی الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ ایران اور روس اہم دفاعی شراکت دار بھی ہے۔ کریملن کے مطابق پوتن نے ایران پر پھر سے حملے کو لر ٹرمپ کو وارننگ دی۔ پوتن کا کہنا تھا کہ اس سے جنگ کا دائرہ مزید بڑھ جائے گا۔ پوتن نے بات چیت ذریعہ تنازعہ کو حل کرنے کی اپیل کی، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوتن سے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق جلد ہی پوتن جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ جنگ بندی کچھ ہی دنوں کے لیے ہونے والی ہے۔ دراصل روس 9 مئی کو وکٹری ڈے پریڈ نکال رہا ہے۔ اس روز اس کی کوشش جنگ بندی کرانے کی ہے۔ پوتن اور ٹرمپ کے درمیان اس کے علاوہ تجارت میں ترقی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔ دونوں لیڈران نے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی سمت میں کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments