ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اپنی ’جوہری اور میزائل صلاحیتوں‘ کا قومی اثاثے کے طور پر تحفظ کرے گی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان مسائل پر کسی معاہدے کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ تحریری بیان جمعرات کو ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا گیا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے 28 فروری کو ہونے والے اس فضائی حملے کے بعد سے عہدہ سنبھالا، جس میں ان کے 86 سالہ والد آیت اللہ علی خامنہ ای جان سے گئے تھے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر موجود نو کروڑ غیور اور معزز ایرانی، ایران کی تمام شناختی، روحانی، انسانی، سائنسی، صنعتی اور تکنیکی صلاحیتوں کو (نینو ٹیکنالوجی اور بائیوٹیکنالوجی سے لے کر جوہری اور میزائل صلاحیتوں تک) قومی اثاثہ سمجھتے ہیں اور وہ ان کی حفاظت بالکل اسی طرح کریں گے جیسے وہ ملک کے پانیوں، زمین اور فضائی حدود کی حفاظت کرتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج عرب میں امریکیوں کے لیے واحد جگہ ’پانی کی تہہ‘ ہے کیونکہ آبنائے ہرمز اب بھی تہران کے کنٹرول میں ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے بیان میں کہا ’خدا کی مدد اور طاقت سے، خلیج عرب کے خطے کا روشن مستقبل امریکہ کے بغیر ہو گا جو یہاں کے لوگوں کی ترقی، راحت اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔‘ ان کا کہنا تھا ’ہم اور خلیج عرب و (خلیج) عمان کے پانیوں کے پار ہمارے پڑوسی ایک مشترکہ تقدیر رکھتے ہیں۔ وہ غیرملکی جو ہزاروں کلومیٹر دور سے یہاں لالچ اور دشمنی کے ارادے سے آتے ہیں، ان کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے، سوائے پانی کی گہرائیوں کے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی