امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات پر تنقید کرنے والے خواہ وہ ڈیموکریٹ ہوں یا ریپبلکن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔‘ صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’یا تو شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔‘ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان سیاستدانوں کو ’تفرقہ پھیلانے والے‘ افراد قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو ’میری ہر بڑی کامیابی پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں۔‘ گزشتہ چند روز کے دوران امریکی کانگریس کے متعدد ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان میں ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹِلس بھی شامل ہیں، جن کا ذکر صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔ امریکہ کے کئی سابق عہدیدار، جن میں سابق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن شامل ہیں، بھی اس ممکنہ معاہدے پر سخت تنقید کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ