International

ایران کے ڈرون حملے، برطانیہ کا کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ

ایران کے ڈرون حملے، برطانیہ کا کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے دفتر سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خلیج عرب میں برطانوی اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا ریپڈ سینٹری ایئر ڈیفنس سسٹم کویت بھیج رہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق برطانیہ نے یہ فیصلہ کویت کی ایک تیل کی تنصیب پر رات کے وقت ہونے والے ایک ایرانی ڈرون حملے کے بعد کیا ہے۔ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے مطابق کیئر سٹارمر نے جمعے کی صبح کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی پر بات کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ’وزیرِاعظم نے گفتگو کا آغاز کویت کی ایک آئل ریفائنری پر رات کے وقت ہونے والے غیر ذمہ دارانہ ڈرون حملے کی مذمت سے کیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ‘انہوں نے اپنے اس عزم کو دُہرایا کہ برطانیہ کویت اور خلیج میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برطانیہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کویت میں تعیناتی پر بھی بات کی۔ یہ نظام بنیادی طور پر ڈرونز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے دیگر فضائی خطرات کو مار گرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد خطے میں کویتی اور برطانوی عملے اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے، جبکہ تنازعے کو مزید بڑھنے سے بھی روکنا ہے۔‘ وزیراعظم سٹارمر اور کویتی ولی عہد نے آبنائے ہُرمز کے ذریعے عالمی جہاز رانی میں خلل پیدا ہونے کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے جمعرات کو برطانوی وزیرِ خارجہ ایویت کوپر کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد اس اہم بحری راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments