ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی ملک کے رہبرِ اعلٰی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کی یہ ملاقات کب ہوئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’ایران کے نئے سپریم لیڈر مارچ کے اوائل میں اپنے تقرر کے بعد سے تاحال منظرِعام پر نہیں آئے۔‘ صدر پزشکیان کا جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اس ملاقات کے دوران جس بات نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ انقلابِ اسلامی کے رہبر ِاعلٰی کا وژن، اُن کی عاجزی اور مخلصانہ رویہ تھا۔ مجتبیٰ خامنہ ای، مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پہلے روز زخمی ہو گئے تھے، 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں اُن کے والد اور پیش رو آیت اللہ علی خامنہ ای جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جانشین مقرر ہونے کے بعد سے نئے رہبرِ اعلٰی مجتبیٰ خامنہ ای نے تاحال صرف تحریری بیانات ہی جاری کیے ہیں۔ ان کے 86 برس کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر فائز رہے اور ملک کے معاملات چلاتے رہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے آیت اللہ رُوح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد 1989 میں رہبرِ اعلٰی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا تقرر سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی ایران کی 88 رُکنی کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا، اور سرکاری ٹیلی ویژن پر اِس کا اعلان 9 مارچ کو ہوا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی