International

ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات چھیننے کی کوشش پھر ناکام

ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات چھیننے کی کوشش پھر ناکام

واشنگٹن (23 اپریل ): امریکی سینیٹ نے ایران کے معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کرنے والی قرارداد کو پانچویں بار مسترد کر دیا، ریپبلکنز ایک بار پھر کامیاب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق رواں برس پانچویں مرتبہ سینیٹ نے ایک ایسی تجویز کو رد کر دیا جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا تھا، تاکہ ایران کے خلاف کسی بھی آئندہ فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی جا سکے۔ ریپبلکنز نے یہ قرارداد 46 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے ناکام بنا دی، ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے ریپبلکنز کے ساتھ ووٹ دیا، جب کہ ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے ڈیموکریٹس کے ساتھ ووٹ دیا۔ سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹس مستقبل قریب میں ہر ہفتے ٹرمپ کے جنگی اختیارات سے متعلق ووٹنگ کروانے کی کوشش کریں گے۔ کچھ ریپبلکن سینیٹرز، جیسے تھام ٹِلس اور لیزا مرکاؤسکی، نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اُس وقت اس قرارداد (کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری لی جائے) پر ووٹنگ کی حمایت کریں گے جب جنگ 60 دن کی حد کو پہنچ جائے، جب کہ سینیٹ کی ریپبلکن قیادت نے یہ امکان رد نہیں کیا کہ اگر 90 دن تک بھی جنگ ختم نہ ہوئی تو وہ بھی ایسا قدم اٹھا سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments