International

ایران کے خلاف فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

ایران کے خلاف فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران معاملے پر کافی پیش رفت کی ہے، فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن صدر ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جب تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوجاتے یقین سے نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہم سے نیک نیتی سے مذاکرات کرنے کو کہا، ہم نے ایسا ہی کیا، ہمارے پاس ایران امریکا تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کا موقع ہے۔ جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرنے جا رہے ہیں جس سے ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہو، ہم بالکل تیار اور مکمل الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں صدر ٹرمپ جو بھی فیصلہ کریں وہ ہمیشہ کےلئے برقرار نہیں رہے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments