تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں میں سے بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے 180 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی روک دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حملے سے قبل اسرائیل کا فضائی دفاع مؤثر اور سسٹم الرٹ تھا جبکہ امریکا نے بھی دفاع میں حصہ لیا اور میزائلوں کا سراغ لگاکر کچھ کو روک لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل اور جنوبی علاقے میں علیحدہ علیحدہ اثرات ہوسکتے ہیں تاہم ابھی تک حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے، فضائی دفاع، فضائی ٹریفک کنٹرول معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔ اُدھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بنکروں سے باہر واپس آنے کا حکم دے دیا۔
Source: social media
یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے رہی ہے: اردن
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، ساڑھے41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے: اسرائیلی حکومت
روس میں امریکی شہری کو یوکرین کیلئے جنگ لڑنے پر قید کی سزا
ہم نے طویل جنگ کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کیلئے مہنگی اور تکلیف دہ ہوگی، ابو عبیدہ
اسرائیل کے الضاحیہ پر دو نئے حملے ، حزب اللہ کی تل ابیب کے نزدیک اڈے پر راکٹ باری
سی آئی اے چیف نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دیدیا
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 17 بے گھر فلسطینی قتل متعدد زخمی
اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی