ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے لیکن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ لبنانی چینل کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل بیروت پر حملہ کرے گا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا تبادلہ کیے گئے متن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا۔ ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہوائی اڈے پر تباہی ایرانی میزائل روکنے کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی۔ سینٹرل کمانڈ نے ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے بیان کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کویت ایئرپورٹ کو امریکی میزائل انٹرسیپٹر سے نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ کی ایران کے ڈرون، میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایرانی سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے، دو ایرانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر چوبیس گھنٹوں میں کویت چھوڑنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت ایئرپورٹ پر حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک، تریسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، ایرانی حملے کے کچھ گھنٹے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھول دیا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع