International

ایران کے عُمان، قطر، اردن، بحرین، کویت میں امریکی فوجی اہداف پر حملے

ایران کے عُمان، قطر، اردن، بحرین، کویت میں امریکی فوجی اہداف پر حملے

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عُمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ عُمان کی بندرگاہ دُقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر شدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔ قطر میں العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا گیا۔ ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن ڈرونز کا ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments