قطر کا کہنا ہے کہ سفارت کاری تبھی ممکن ہے اگر ایران حملے کرنا بند کر دے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ’اگر وہ حملے روک دیتے ہیں، تو ہم سفارت کاری کے ذریعے کوئی راستہ نکال سکتے ہیں۔ لیکن جب تک ہمارے ممالک پر حملے ہوتے رہیں گے، تو یہ کمیٹیاں قائم کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘ ’یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ممالک کی حفاظت کے لیے ایک اصولی موقف اختیار کریں اور ان کے لیے کہ وہ فوری طور پر ہم پر حملے کرنا بند کر دیں۔‘ ماجد الانصاری جس کمیٹی کا حوالہ دے رہے ہیں اس کی کی تجویز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دی تھی تاکہ خلیجی ریاستوں میں شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کی جا سکے۔ ایران ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے۔ ماجد الانصاری اس بات کو صاف طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہری اہداف پر حملے اور ان کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ انھوں نے سنیچر کے روز داغے گئے ایک میزائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نشانہ دوحہ کا ایک رہائشی علاقہ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت انخلا کے احکامات جاری کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر ایرانی میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کے بعد کیا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں واقع مخصوص کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان علاقوں میں گوگل، امریکن ایکسپریس اور مائیکروسافٹ جیسی امریکی کمپنیوں کے دفاتر واقع تھے۔ الانصاری کا کہنا ہے کہ قطر بحران کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ثالثی سے آگاہ نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ