امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے یہ ضمانت حاصل کر لی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا جبکہ ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ انہوں تہران کو سخت شرائط کے ساتھ تجاویز بھجوائی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شرائط میں تبدیلی سے جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کھلوانے کے معاہدے کو مزید طول سکتی ہے، جس کو متضاد بیان بازی اور مسلح تصادم کے باوجود حاصل کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز اور ایکسیوس نے سنیچر کو رپورٹ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کا ایک نیا فریم ورک ایران کو بھجوایا ہے جس میں ’مزید سخت شرائط‘ شامل کی گئی ہیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن نکات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ان کی ترجیح یہی ہے کہ ایران کو کسی قسم کے جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جائے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے۔ انہوں نے سنیچر کو فاکس نیوز پر اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے جو صرف ایک ضمانت چاہیے وہ یہی ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے، یہ کافی دلچسپ بات تھی۔‘ تاہم اس سے قبل بھی تہران صدر ٹرمپ کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کر چکا ہے اور فریقین اپنی ترجیحات کے لحاظ سے کافی فاصلے پر دکھائی دیتے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعے کو وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں قومی سلامتی کے مشیروں سے ملاقات کی تاہم معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ اس ملاقات سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’حتمی فیصلے‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ