International

ایران جنگ تب ختم ہو گی جب مجھے ٹھیک لگے گا: ٹرمپ

ایران جنگ تب ختم ہو گی جب مجھے ٹھیک لگے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے ایران جنگ کے حوالے سے امریکی حکمت عملی بیان کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھیں کب یہ احساس ہو گا کہ ایران جنگ ختم ہو چکی ہے تو انھوں نے کہا کہ ’جب مجھے ٹھیک لگے گا۔ صحیح ہے؟‘ مجھے یہ (جنگ) اپنے اندر محسوس ہوتی ہے۔‘ ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ زخمی ہیں۔ لیکن وہ شاید کسی حالت میں زندہ رہیں گے۔‘ آبنائے ہرمز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ تیل کے ٹینکروں کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔ ’امید ہے چیزیں ٹھیک چلیں گی۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘ ایران میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم انھیں شدت سے نشانہ بنائیں گے۔ ہم نے انھیں اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ انھیں تعمیر نو میں کئی سال لگیں گے۔‘ خلیجی اتحادیوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ’اتحاد عظیم ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آج اکثر خلیجی رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔ ’وہ اپنا اچھا دفاع کر رہے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments