امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کی شادی میں شرکت کی کوشش کریں گے مگر ایران جنگ کے باعث یہ ’موزوں وقت نہیں‘ ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اس ہفتے کے آخر میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اور وہ بہاماس میں بیٹینا اینڈرسن سے شادی کریں گے۔ تاہم اسی دوران صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ اپنی غیر مقبول جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل مہنگائی کے معاملے پر ووٹرز میں غصہ بڑھا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’وہ چاہتے ہیں کہ میں آؤں۔ یہ ایک چھوٹی سی نجی تقریب ہوگی اور میں جانے کی کوشش کروں گا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔ میں اس وقت ایران سمیت دیگر معاملات دیکھ رہا ہوں۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ ’وہ اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ وہ اگر جنگ کے دوران شادی میں شرکت کرتے ہیں تو میڈیا اس کو کیسے پیش کرے گا، جبکہ جنگ تاحال تعطل کا شکار ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ معاملہ ہے جس میں میَں جیت نہیں سکتا۔ میں اگر شرکت کروں تو مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا، اور اگر نہ کروں تو بھی اور ظاہر ہے یہ کام فیک نیوز کی مدد سے ہوگا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’امید ہے کہ ان کی شادی کامیاب رہے گی۔‘ ڈون جونیئر کے نام سے معروف صدر کے بیٹے ٹرمپ آرگنائزیشن میں ایگزیکٹو نائب صدر ہیں جو خاندان کا لگژری ریئل سٹیٹ کاروبار ہے، اور وہ اپنے والد کے دائیں بازو کے ماگا (میک امریکہ گریٹ اگین) سیاسی ایجنڈے کے سرگرم حامی ہیں۔ گزشتہ سال ڈون جونیئر نے کہا تھا کہ وہ ’شاید کسی دن‘ صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان کے والد کی دوسری اور آخری صدارتی مدت جنوری 2029 تک جاری رہے گی، جبکہ ریپبلکن صدر ٹرمپ نے سرِدست اپنے جانشین کا اعلان نہیں کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ