International

ایران جنگ پر اختلاف: ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا حکم

ایران جنگ پر اختلاف: ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا حکم

واشنگٹن(8 جولائی 2026): ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تمام تر تجارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا بڑا حکم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ خزانہ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اسپین کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دیں۔ واضح رہے کہ یہ سخت ترین امریکی اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسپین نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں میں تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا بلکہ امریکی جنگی طیاروں کے استعمال کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دیں۔ دوسری جانب اسپین نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے اس اعلان کو "بزنس ایز یوزول” قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کی تجارتی دھمکی کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔ ہسپانوی وزیرِ اعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کا امریکا کے ساتھ تعلقات بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ واشنگٹن اور میڈرڈ کے اقتصادی و ثقافتی تعلقات انتہائی مضبوط اور گہرے ہیں۔ ٹرمپ کے اس اچانک اور سخت اعلان کے باوجود اسپین نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہسپانوی حکام کا مؤقف ہے کہ اس تجارتی دھمکی کے بعد بھی امریکا کے ساتھ ان کے سفارتی و دوطرفہ تعلقات برقرار رہیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments