امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے امریکی معیشت اور سیاست دونوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 74 دنوں میں ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کم از کم 29 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ یہ رقم صرف اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی مد میں خرچ ہوئی ہے، فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک بار پھر کانگریس سے دفاعی اخراجات کے لیے مزید 1.5 ٹریلین ڈالرز مانگ لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مؤثر فوجی طاقت برقرار رکھنے کے لیے امریکا کو یہ بجٹ درکار ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریپبلکن اراکین بڑی حد تک اس مطالبے کے حامی ہیں، تاہم ڈیموکریٹس نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ اس دوران رائٹرز کے ایک نئے سروے نے بھی حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ سروے کے مطابق دو تہائی امریکی شہری پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مالی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے کہا ہے کہ ہم ایران جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس اب بھی کئی فوجی آپشنز موجود ہیں، جن میں کشیدگی میں مزید اضافہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بقول ایران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے اور کسی بھی وقت صورتحال دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی