International

ایران جنگ میں امریکہ کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور ریپر ڈرون کھو دیے

ایران جنگ میں امریکہ کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور ریپر ڈرون کھو دیے

امریکہ اورایران کے بیچ جنگ پھرچھڑسکتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کوتازہ حملے کی دھمکی دی ہے یعنی آئندہ چند دنوں میں خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ٹرمپ کی ڈیڈلائن پر ایران خاموش نہیں ہے۔وزیرخارجہ عباس عراقچی ، امریکہ کو اسی کی زبان میں جواب دے رہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی مسلح فوج نے پہلی بار ایک امریکی F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جنگ کے تجربات کو دیکھتے ہوئے، اگر تنازع دوبارہ شروع ہوتا ہے، تو دنیا اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ردعمل کا مشاہدہ کرے گی۔اسی پوسٹ میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مزید لکھتے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے مہینوں بعد، امریکی کانگریس نے اربوں ڈالر مالیت کے طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ ہماری طاقت ور فوج نے پہلی بار F-35 کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔ دراصل، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکی طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران امریکہ کو کم از کم 42 طیاروں اور ڈرون کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے ابھی تک مجموعی نقصانات کا حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیا ہے تاہم 12 مئی 2026 کو ہونے والی سماعت میں پینٹاگون کے قائم مقام کمپٹرولر جولس ڈبلیو ہرسٹ نے بتایا کہ ایران مشن کی لاگت 29 بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ اس کی خاصی رقم طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی مرمت اور تبدیل کرنے پر خرچ کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کئی اہم فوجی نقصانات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چار F-15E اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ ان میں سے تین طیاروں کو مبینہ طور پر کویت کے اوپر دوستانہ فائرنگ سے مار گرایا گیا تھا، جب کہ ایک کو ایران کے اندر آپریشن کے دوران مار گرایا گیا تھا۔ مزید ، ایک F-35A لائٹننگ II طیارے کو مبینہ طور پر ایرانی گراؤنڈ فائرسے نقصان پہنچا۔ امریکی فوج کا A-10 تھنڈربولٹ طیارہ بھی دشمن کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ سات KC-135 Stratotanker طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔ ان میں سے ایک طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے کے عملے کے تمام چھ ارکان ہلاک ہو گئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں متعدد امریکی طیاروں کو نقصان پہنچا۔ ان میں ایک E-3 Sentry AWACS طیارہ بھی شامل تھا۔ مزید ، دو MC-130J کمانڈو ٹو طیارے ایران میں آپریشن کے دوران چھوڑنے پڑے اور بعد میں امریکی فوج نے انہیں تباہ کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران امریکہ نے اپنے کئی ڈرون بھی کھودیئے۔ اطلاعات کے مطابق، اب تک 24 ،MQ-9 ریپر ڈرون اور ایک MQ-4C ٹرائیٹن ڈرون تباہ ہوا ہےیا نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ امریکی وزارت دفاع نے ابھی تک سرکاری طور پر F-35 کو گرانے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ایرانی وزیر خارجہ کے دعوے اور کانگریس کی رپورٹ نے اس معاملے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف حملے کی ڈیڈ لائن میں بار بار توسیع سے جوڑ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments