International

ایران جنگ: خطے میں اب تک کتنی اموات ہو چکیں، ہوشربا تفصیلات جاری

ایران جنگ: خطے میں اب تک کتنی اموات ہو چکیں، ہوشربا تفصیلات جاری

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں اب تک ہونے والے جانی نقصان کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں۔ الجزیرہ نے ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ شروع ہونے سے 23 مارچ تک جانی نقصانات کے اعداد وشمار سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خطے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2638 ہو چکی جب کہ 26 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ میں سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئیں، جہاں 1500 افراد لقمہ اجل بن چکے جب کہ لبنان میں ہونے والے حملوں میں 1001 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ عراق میں 61، قطر میں 16، یو اے ای میں 8، کویت میں 6، فلسطین اور شام میں چار 4، عمان میں 3، سعودی عرب اور بحران میں دو، دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل میں 18 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایران جنگ کے دوران اب تک 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ جنگ کے دوران اب تک خطے میں 26 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور سب سے زیادہ زخمی ایران میں ہیں، جہاں حملوں خے دوران 18 ہزار 551 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ زخمیوں کی تعداد اسرائیل میں ہے، جہاں ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 4697 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments