امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کا فیصلہ ’اسرائیل‘ کی وجہ سے نہیں کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کا فیصلہ اسرائیل کے کہنے پر نہیں کیا، جنگ کا فیصلہ ذاتی مؤقف اور 7 اکتوبر کے واقعات کی بنیاد پر کیا ہے۔ انہوں نے امریکی میڈیا، سرویز اور پولز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی کے ساتھ اپنی فیک نیوز اور پولز کو دیکھتا ہوں جو 90 فیصد جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ 2020 کے دھاندلی زدہ الیکشن کی طرح امریکی پولز بھی دھاندلی زدہ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران کے معاملے پر بہترین نتائج نکلیں گے، ایرانی قیادت سمجھدار ہے تو ان کے آگے خوشحال اور عظیم مستقبل ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں موجود نیویارک پوسٹ کی صحافی سے گفتگو کے بعد فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران سے آج معاہدے پر پاکستان میں دستخط ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے پر سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملنے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی