خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی طرف سے دیکھی گئی ایک اندرونی دستاویز کے مطابق، ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے 27 ممالک نے عالمی بینک سے رُجوع کیا ہے تاکہ ایران جنگ کے اُن کی معیشتوں پر پڑنے والے اثرات کے باعث مدد لی جا سکے۔ دستاویز میں ان ممالک کا نام نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آ سکی ہے۔ ورلڈ بینک نے اس معاملے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو تنازع شروع ہونے کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں اس کے نتیجے میں خلل نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو اہم کھاد کی ترسیل کو روک دیا ہے۔ کینیا اور عراقی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک سے فوری مالی مدد کے خواہاں ہیں، جس میں کینیا میں ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عراق کی تیل کی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی شامل ہے۔ یہ 27 ممالک ان 101 ممالک کا حصہ ہیں جنھیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک اپنے کچھ منصوبوں کو دوبارہ ترجیح دے کر چھ ماہ کے اندر اس تعداد کو 60 بلین ڈالر اور طویل مدت میں تقریباً 100 بلین ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسالینا جیورجیا کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے اُنھیں تقریباً 12 ممالک کی جانب سے 20 ارب سے 50 ارب ڈالرز کی امداد کی درخواست کی توقع ہے۔ لیکن معاملے سے واقف تین ذرائع کے مطابق، ابھی تک چند درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ