امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 105 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 3 فیصد اضافے سے 103 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگلے دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر سخت حملے کریں گے، پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے، ایران کے تیل کو نشانہ بنا سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے تیل سمیت ان کی کسی چیز کی ضرورت نہیں، امریکا کو آبنائے ہرمز کی کوئی ضرورت نہیں، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہرمز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سعودیہ اور روس کی مشترکہ پیداوار سے زیادہ تیل اور گیس پیدا کرنا ہے، میرا پہلا مشورہ ہے تیل امریکا سے خریدیں، ہمارے پاس تیل بہت ہے، دوسرا مشورہ ہے ہرمز جائیں، اسے حاصل کریں اور استعمال کریں۔ایران جنگ کا مشکل کام کرچکے، اب ہرمز کو حاصل کرنا آسان ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع