International

ایران جارح اور امن کے لیے خطرہ ہے، امارات

ایران جارح اور امن کے لیے خطرہ ہے، امارات

اماراتی ریاست فجیرہ پر حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کو جارح اور امن کے لیے خطرہ اور بحران میں اضافے کا ذمے دار قرار دے دیا، اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں۔ اماراتی حکام کے مطابق منگل کو بھی ایران سے میزائل اور ڈرونز داغے گئے، پیر کے حملوں سے آئل زون میں آگ لگ گئی تھی۔ امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کے مطابق خلیجی اور عرب ممالک سمیت عالمی برادری کی ایرانی حملے کی مذمت یو اے ای کے موقف کی توثیق کرتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے انتہائی نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے رابطہ کیا اور فجیرہ پر حملے کی مذمت کی، انہوں نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments