ایران نے داعش سے منسلک ایک عسکریت پسند سیل کی رکنیت اور ایران کے خلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے میزان نیوز کے مطابق محی الدین عبداللھی اور حسین پلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھے جانے کے بعد پھانسی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ ایران اور عراق کی سرحدی علاقوں میں سرگرم رہنے کے بعد داعش کے نیٹ ورک کو دوبارہ منظم کرنے اور ایران میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی کارروائی کے دوران گروہ کے متعدد ارکان مارے گئے جبکہ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع