International

ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ

ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات میں اُن افراد سے بات کر رہے ہیں جو اب با اختیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے ہفتے کی صبح پاکستان روانہ ہوں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورت حال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کے لیے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کے لیے ایران نے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی، حالیہ دنوں میں ایران کی طرف سے پیش رفت دیکھی گئی ہے، جبکہ پاکستان مذاکرات کے عمل میں حیرت انگیز ثالث رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments