ایران اور اسرائیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق یہ پیش رفت امریکی صدر ٖڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فائرنگ روکنے کی اپیل کے بعد سامنے آئی ہے لیکن ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو وہ دوبارہ حملے شروع کر دے گا۔ یہ حملے دو ماہ قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں سب سے سنگین اضافہ تھی اور اس نے مشرقِ وسطیٰ کو دوبارہ جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ ایک سینیئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر حملے جاری رکھے تو اسرائیل بیروت کے جنوبی علاقوں پر دوبارہ حملہ کرے گا۔ دوسری جانب ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر حملوں کی پہلی لہر ختم ہو گئی ہے، تاہم اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو وہ دوبارہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ’اسرائیل اور ایران کو فوری طور پر فائرنگ بند کر دینی چاہیے۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل اور ایران فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہیں اور ’امن‘ کے لیے حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ’دونوں فریق، اسرائیل اور ایران، فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔ امن کے لیے حتمی مذاکرات جاری ہیں، جب تک حماقت یا غلطی رکاوٹ نہ بنے۔ بلاک مکمل طور پر برقرار رہے گا جب تک حتمی معاہدہ نہ ہو جائے۔ معاملات تیزی سے آگے بڑھنے چاہئیں۔‘ ایک اسرائیلی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت بھی ہوئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع