امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی تھی، تاہم یہ خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور گزشتہ 3، 4 دنوں سے دونوں فریق رابطے میں رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔ایران 47 سالوں سے جو کررہا ہے، مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع