ایران کے نائب وزیرِ خارجہ اور امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی تکنیکی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ایران امریکا تکنیکی مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے 4 خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جو مختلف اہم امور پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تشکیل دیے گئے ورکنگ گروپس میں پابندیوں کے خاتمے کا ورکنگ گروپ، جوہری امور کا ورکنگ گروپ، تعمیرِ نو و اقتصادی ترقی کا ورکنگ گروپ، اور نگرانی و نفاذ کا ورکنگ گروپ شامل ہیں۔ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ہر ورکنگ گروپ اپنے متعلقہ شعبے میں تفصیلی مذاکرات اور تجاویز پر کام کرے گا تاکہ مستقبل کے معاہدے کی بنیاد مضبوط بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طے پانے والی ابتدائی مفاہمت کے مطابق مذاکرات کا اگلا مرحلہ ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہو گا، اس کمیٹی میں ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ، امریکا کے نائب صدر جبکہ پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، پابندیوں سے متعلق معاملات کا حل، جوہری پروگرام کے حوالے سے اختلافات کا خاتمہ اور خطے میں استحکام کے لیے ایک جامع معاہدے تک پہنچنا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع