International

ایران-امریکہ مذاکرات میں پیشرفت: عباس عراقچی کی اسلام آباد واپسی، خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز، ٹرمپ کا جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ

ایران-امریکہ مذاکرات میں پیشرفت: عباس عراقچی کی اسلام آباد واپسی، خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز، ٹرمپ کا جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی: ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیزی اختیار کر گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی غیر متوقع طور پر مسقط سے دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عباس عراقچی مسقط سے روس جانے والے تھے، تاہم انہوں نے اپنا پروگرام تبدیل کیا اور دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہیں ایرانی وفد بھی تہران سے پاکستان پہنچ چکا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد واپسی سے قبل عباس عراقچی نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی اور آزادانہ بحری آمد و رفت پر بات کی۔ وہیں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ، قطری وزیراعظم، مصر کے بدر عبد العاطی اور فرانس کے ژاں نول باروٹ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے قائم کئے اور سفارتی کوششوں پر بات کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس بات چیت میں جنگ بندی کے استحکام، مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور "ہم فاتح ہوں گے"۔ انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو براہ راست رابطہ کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افزودہ یورینیم کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہے اور امید ہے ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی پر تنقید کی اور اسے عدم استحکام کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کو مشترکہ سکیورٹی نظام بنانے کی تجویز دی۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اہم موضوع رہی، جو عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت حساس گزرگاہ ہے۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments