اسلام آباد: ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی پٹڑی سے اتر گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں اسٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ آخری لمحات میں منسوخ کر دیا ہے۔ اس دورے کا منصوبہ ایران کے ساتھ بات چیت کی راہیں تلاش کرنے کے لیے تھا، لیکن ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے سخت موقف کے بعد ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اس واقعے سے ان امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں ایران کے ساتھ تناؤ کم ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔یہ امریکی وفد آج پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اب امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وٹکوف اور کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ میں تمام کارڈز امریکہ کےپاس ہیں، ایران جب چاہے کسی بھی وقت امریکہ سے بات کرسکتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ جب تمام تمام کارڈز ہمارے پاس ہیں تو ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے 18 گھنٹے کا طویل سفر کرنا فائدہ مند نہیں، امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز سے وہاں جاکربےمقصد باتوں کیلئے نہیں بیٹھے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایرانی وفد نے آج وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی خبریں آئیں کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ وفد سے براہ راست ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اسلام آبا د میں ملاقاتوں کے بعد عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی