امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو اس پر دوبارہ بمباری کی جا سکتی ہے۔‘ صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ آیا معاہدے میں کوئی ایسا قابلِ نفاذ طریقہ موجود ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک سکے، ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر ایران نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ ایران پر جہنم برپا کر دیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایران کے معاملے میں فوجی کارروائی ہی ایک قابلِ عمل راستہ ہے۔‘ جی 7 مُمالک کے اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ لٹرمپ کی گفتگو جاری ہے اور وہ اس وقت ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔ اسی دوران انھوں نے کہا کہ ’وہ امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے معاہدے کا آغاز بھی ثابت ہوگا۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایران کو تعمیر نو کے فنڈ تک رسائی صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب وہ ’صحیح اقدامات‘ کرے گا۔ صحافیوں کے سوالات کے دوران ٹرمپ سے ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا کہ امریکہ ایران کو تیل کی فروخت اور 300 ارب ڈالر کے تعمیر نو فنڈ تک رسائی کی اجازت دے سکتا ہے۔ اس پر ان کا کہنا تھا ’صرف اس صورت میں جب وہ صحیح طریقے سے کام کریں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع