International

ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا، پاسدارانِ انقلاب

ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا، پاسدارانِ انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments