امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران 37 برس میں پہلی بار جوہری پروگرام چھوڑنے کیلئے تیار ہوا۔ فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ ایران پر معاشی پابندیاں اور اس کےتیل کی برآمدات روکنے کا سلسلہ جاری ہے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اس پر دباؤ بڑھانے کی مہم کابنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہ ایران 37 برس میں پہلی بار جوہری پروگرام چھوڑنے کیلئے تیار ہوا ایسامعاہدہ قبول نہیں ہو گا جو ایران کو جوہری ہتھیار کےحصول سے روکنے کی ضمانت نہ دے۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنا اور ایران کا جوہری ذخیرہ ضبط کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہیں ٹول ٹیکس کے بغیر آبنائےہرمز میں جہازرانی کی بحالی ہی ایران کی سنجیدگی کا اشارہ ہو گا۔ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کے قریب ہیں مگر جلد بازی نہیں کریں گے، اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کریں گے، ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ فاکس نیوز پر اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، بلکہ کسی بھی طریقےسے انھیں حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے، یہ تبدیلی مذاکرات کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے یو اے ای، کویت، بحرین اور سعودی عرب پر حملے کیے، ایران اس وقت بہت بری حالت میں ہے، ہم جو چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ