تہران (یکم جون ): ایرانی سیکیورٹی کونسل نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا سے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بہو کو فاکس نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ تاہم ایرانی سیکیورٹی کونسل نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل ابراہیم رضائی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق ہم نے امریکا سے کوئی وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکا سے افزودہ شدہ یورینیم یا یورینیم افزودگی سے متعلق کوئی بات ہوئی ہے۔ ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ امریکا سے واضح کہہ دیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلیے ہماری یہ شرائط ہیں اور ان طے شدہ شرائط سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ابراہیم رضائی نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں امریکی سفارت کاری کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں یا نہیں۔ امریکا نے کسی بھی فیصلے کا معاملہ سفارت کاروں کے ذریعہ حل کرنا ہے یا پھر اس کا فیصلہ ہمارے میزائلوں سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی کارروائیاں ایران کی جانب سے ایک قسم کی پیشگی کارروائی تھی۔ محاصرے کے حوالے سے یقین رکھیں کہ حالات ہمیشہ ایسے نہیں رہیں گے۔ ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فوجی معاملات کو فوج پر ہی چھوڑنا چاہیے۔ ہم آپریشن شروع کرنے کے بہترین وقت تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں، جب وقت صفر پر پہنچ جائے گا تو فوج ضرور کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی ایک رپورٹ میں امریکی صدر کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔ سی این این کی اس رپورٹ پر صدر ٹرمپ نے سیخ پا ہوتے ہوئے امریکی نشریاتی ادارے کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے ڈالا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ