رومانیہ میں حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اداروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایمرجنسی الرٹس کو سنجیدہ سمجھیں۔ محکمہ برائے ایمرجنسی کے ترجمان بوگڈن ٹوما کا کہنا تھا کہ ’یہ پیغامات مذاق نہیں ہیں۔ اگر کچھ نہیں ہوگا تو ہمیں بھی خوشی ہوگی کہ کچھ نہیں ہوا۔‘ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایسی اطلاعات موجود تھیں کہ گالاتسی میں ایک عمارت سے ڈرون ٹکرانے سے قبل کچھ شہریوں نے حکومت کی جانب سے آنے والے ایمرجنسی الرٹس کو نظرانداز کیا ہے۔ بوگڈن ٹوما نے اپنی پریس کانفرنس میں شہریوں سے گزارش کی کہ جن افراد نے یہ الرٹس بند کر دیے ہیں وہ انھیں دوبار ایکٹو کر لیں۔ گالاتسی کی ایک رہائشی نے فیس بک پر لکھا کہ وہ اکثر ایسے پیغامات کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ کارمن نیگریلا نے مجھے لکھا کہ ’لیکن اس بار دھماکوں کی آواز سے میں اور میرا بچہ دونوں نیند جاگ گئے تھے۔‘ عمارت سے روسی ڈرون ٹکرانے کا واقعہ جمعے کے روز رومانیہ کے مشرقی شہر گالاتسی میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کو روس کی جانب سے ’سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔ رومانیہ کے ریسکیو حکام کے مطابق دو افراد کو معمولی زخم آنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ تقریباً 70 افراد کو عمارت سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ دوسری جانب روس کی وزارتِ خارجہ کی ایک ترجمان نے روس کے ڈرون سے متعلق واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ